ابنا: علی اکبر صالحی نے آج کابینہ کے اجلاس کے بعد کہا کہ اس سے پہلے بھی ہم نے آئي اے ای اے کے الزامات کا اک سوسترہ صفحات میں جواب دیا ہے۔ انہون نے ایران کے تعلق سے آئي اے ای اے کے ڈائریکٹر یوکیا آمانو کے اقدامات کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے اقدامات سے آئي اے ای اے کا اعتبار ختم ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے آمانو نے آئي اے ای اے کی باگ ڈور سبھالی ہے ایران کے خلاف دستاویزات جاری کرنے کی بات کی ہے اور انہوں نے یہ دستاویزات جاری بھی کردیں لیکن کسی نے ان پر اعتماد نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران صبر و ضبط اور دانشمندی سے آئي اے ای اے کا جواب دے گا۔........... /169
15 نومبر 2011 - 20:30
News ID: 278602
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ ایران، ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کی تازہ رپورٹ کا منطقی اور مدلل جواب تیار کر رہا ہے۔